
ژ*ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ‘ٹیم مینجمنٹ نے 25 پلیئرز کا پول تیار کیا ہے، سلمان آغا
ً اس پول میں سینئر پلیئرز بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی بھی شامل ہیں‘انٹرویو
پیر 14 جولائی 2025 22:00
(جاری ہے)
شاہین آفریدی، بابر اعظم اور رضوان سینیئر پلیئرز ہیں اور 25 پلیئرز کے پول میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی پرفارمنس کسی کو گنوانے کی ضرورت نہیں وہ پاکستان کے ایک اہم پلیئر ہیں۔انھوں نے کہا اگر ہم ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کریں گے تو ٹیمیں ہمارے ساتھ زیادہ ٹیسٹ کھیلیں گی، ابھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سامنے ہے اس لیے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا چاہ رہے ہیں۔
ٹیم میں محمد نواز کی غیر متوقع شمولیت کے سوال پر سلمان آغا کا کہنا تھا کہ شاداب کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے نواز کو شامل کیا گیا ہے، ٹیم کو شاداب کے ری پلیسمنٹ کی تلاش تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی ہے کھلاڑی کی صلاحیت کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ آنے والے میچز کی کنڈیشنز کو ذہن میں رکھ کر ہی کراچی میں کیمپ لگایا گیا کیوں کہ یہاں اسپن کی اچھی کنڈیشنز تھیں۔ ہم مستقبل کی سیریز کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں یہ نہیں سوچتا کہ آگے کی سیریز میں کپتان ہوں گا یا نہیں، میرا فوکس جو سامنے ہوتا ہے اس پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھنا ہے کہ سیریز میں اپنے پلیئرز کی بہترین کارکردگی کیسے لینا ہے۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش اپنی ہوم کنڈیشنز میں کافی مشکل ٹیم ثابت ہوسکتی ہے، اس نے اپنے ہوم گراونڈ پر بڑی بڑی ٹیموں کو شکست دی ہے۔ سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ کپتان اور کوچ کے ساتھ سسٹم کا بھی تسلسل ہونا چاہیے، ایک دو ماہ سے کچھ ثابت نہیں ہوتا، جہاں پاکستان کرکٹ کو ہونا چاہیے میں اس کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوںمزید اہم خبریں
-
لاہور میں 30 روپے کے تنازعہ پر دو بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان مارے گئے
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.