ملک و صوبے میں ملک دشمن عناصر پر زمین تنگ کر دینگے ،محمد یعقوب خان ناصر

بھارت کے اشارے پر بے گناء پاکستانیوں کے قتل کا لائسنس کسی صورت کسی کو نہیں دے سکتے،رکن قومی اسمبلی سردار

پیر 14 جولائی 2025 22:15

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء) مسلم لیگ( ن)کے مرکزی نائب صدر رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ملک و صوبے میں ملک دشمن عناصر پر زمین تنگ کر دینگے بھارت کے اشارے پر بے گناء پاکستانیوں کے قتل کا لائسنس کسی صورت کسی کو نہیں دے سکتے نجی فورس رکھنے کی کسی سیاسی جماعت اور گروہ کو اجازت نہیں ہے یہ حق صرف ریاست کو حاصل ہے انہوں نے کہا کہ حقوق کی بات ٹھیک اور آئینی و قانونی حق ہے لیکن تشدد کا حق کسی صورت ریاست کسی کو نہیں دے سکتی انہوں نے گزشتہ شب ژوب کے علاقے ڈب سرڈاکئی میں پنجاب کے نو مسافروں کو شہید کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشتگردی قرار دیا انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف انسانیت بلکہ بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی سازش قرار دیا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری ایکشن میں آئیں اور مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پراکسی وار کے سامنے کھبی نہیں جھکیں گے بلکہ اسکا مردانہ وار اور جرات کے ساتھ مقابلہ کرینگے واقعہ میں ملوث نہ انسان نہ پاکستانی اور نہ ہی کسی قوم سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ یہ کرایہ دار اور بھارتی ایجنٹ ہیں انکے ساتھ سختی کے ساتھ حکومت کو نمٹنا ہوگا انہوں نے باجوڑ کے تحصیل خار میں اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب کی شہادت پر بھی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا وہ امن اور بھائی چارگی کا ہمیشہ پرچار کرتے رہے انکی کمی ہمیشہ رہی گی انہوں نے شہید سمیت سر ڈاکئی کے تمام متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔