اسحاق ڈار کی کرغز وزیرِ خارجہ سے ملاقات، دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے،ر باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

منگل 15 جولائی 2025 16:22

اسحاق ڈار کی کرغز وزیرِ خارجہ سے ملاقات، دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)نائب وزیرِ اعظم پاکستان محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر بیجنگ کے عظیم ہال میں کرغزستان کے وزیرِ خارجہ کولوبایف ڑینبیک مولڈوکانووچ سے ملاقات کی، دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق کرغزستان کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات کے دوران نائب وزیرِ اعظم نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے علاقائی امن و استحکام اور اقتصادی تعاون جیسے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان مسلسل سیاسی اور اقتصادی رابطوں کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے ،جس میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم ستون کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔