استور ،ضلع دیامر میں پانچ روزہ پولیو مہم کا دوبارہ سے آغاز

منگل 15 جولائی 2025 16:24

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) دیامر میں پانچ روزہ خصوصی پولیو مہم کا دوبارہ سے آغاز کر دیا گیا ۔ سیکرٹری صحت گلگت بلتستان آصف اللہ نے ریجنل ہسپتال چلاس میں بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ۔ دیامر میں پانچ سال سے کم عمر 71 ہزار 8 سو 80 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔جس کے لئے محکمہ صحت نے 322 موبائل ٹیمیں ، 46 فکسڈ ٹیمیں اور گیارہ ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جسکی نگرانی کے لئے 84 ایریا انچارج اور 18 ہو سی ایم اوز تعینات کئے گئے ہیں اس حوالے سے سیکرٹری صحت گلگت بلتستان آصف اللہ کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی ہیلتھ گلگت بلتستان ڈاکٹر صادق شاہ ، ڈائریکٹر انسپکشن اینڈ آپریشن سرجن ڈاکٹر اقبال عزیز ، ٹیم لیڈر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ایاز ، ڈائریکٹر محکمہ صحت گلگت ڈاکٹر عبدالسلام غیاث ، ڈائریکٹر محکمہ صحت دیامر استور ڈویژن ڈاکٹر عبد المبین ، کمیونیکیشن آفیسر یونیسف ڈاکٹر شہاب ، ایریا کوآرڈینیٹر جی بی ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر گوہر سجاد ، پی ای او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر اس امہ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہنزہ ڈاکٹر ریاض رئیس ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور ڈاکٹر نواب ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیامر ڈاکٹر صلاح الدین ، ایم ایس ریجنل ہسپتال چلاس ڈاکٹر انعام اللہ سمیت سابق خطیب جامع مسجد چلاس مولانا مزمل شاہ ، خطیب مدنی مسجد چلاس مولانا محمد حسن و دیگر حکام شریک تھے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے دو ماہ قبل ایڈیشنل ضلع تانگیر میں ایک پولیو کیس کے بعد وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے گلگت کا دورہ کیا تھا اور ہدایات دی تھی کہ وہ اس حوالے سے خصوصی اقدامات کریں اور پولیو سے پاک پاکستان کے لئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا۔\378