
سپریم کورٹ، ایف بی آر کا مناسب مہلت دئیے بغیر ریکوری نوٹس جاری کرنا غیر قانونی قرار
کمشنر انکم ٹیکس کا ایک ہی دن میں اپیل، فیصلہ اور ریکوری نوٹس جاری کرنا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے. جسٹس عائشہ ملک کا تحریر کردہ 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری ، ایف بی آر کی انٹرا کورٹ اپیلیں خارج
میاں محمد ندیم
منگل 15 جولائی 2025
15:55

(جاری ہے)
88 ارب روپے کی ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کی کارروائی بھی کالعدم قرار دے دی، دونوں کمپنیوں کے خلاف ریکوری نوٹسز ٹیکس افسر نے اپیل کے دن ہی جاری کیے تھے.
ہائی کورٹ کے سنگل جج کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے دونوں کمپنیوں کو جاری نوٹس غیر قانونی قرار دے دیے گئے اور کہا گیا کہ سیکشن 140 کے تحت بینکوں کو فوری ادائیگی کے نوٹس دینا قانون کی منشا کے خلاف ہے، ریکوری سے قبل ٹیکس افسر کا اپیل کا فیصلہ باقاعدہ ٹیکس گزار کو موصول ہونا چاہئے. فیصلے میں قرار دیا گیا کہ قانون کے مطابق by the date کا مطلب ہے مناسب وقت دیا جائے نہ کہ اسی دن ادائیگی کی شرط ہے، ریکوری سے پہلے قانونی حقوق، شنوائی اور وقار کا تحفظ ضروری ہے جسٹس عائشہ ملک نے قرار دیا کہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کا رویہ اختیارات کے آمرانہ استعمال کے مترادف ہے، جس سے بنیادی حقوق جیسے وقار، منصفانہ ٹرائل اور رسائی انصاف متاثر ہوئی، کمپنیوں سے فوری رقم نکلوانے کا عمل کاروباری شہرت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ایف بی آر اپنا مقف ثابت کرنے میں ناکام رہی، نوٹس جاری کرنے اور رقوم نکالنے کا عمل خلاف قانون ہے، ٹیکس ریکوری اور شہری حقوق کے درمیان توازن قائم رکھنا لازم ہے.مزید اہم خبریں
-
غزہ: پانی فراہمی کے منتظر بچوں کی میزائل حملے میں ہلاکت قابل مذمت
-
دنیا کی سمت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول سے دور، گوتیرش
-
سلامتی کونسل: ہیٹی میں یو این سیاسی مشن کی مدت میں توسیع منظور
-
آن لائن توہین مذہب کے الزامات پر حکومت تحقیقاتی کمیشن بنائے، عدالتی حکم
-
دروز برادری کا تحفظ اور سرحدی سلامتی اولین ترجیح، اسرائیل
-
آئی ایم ایف کے اعتراض پر 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ واپس
-
ایل این جی سستی کر دی گئی
-
حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری 2 سے 3 ماہ میں مکمل کرنیکا ہدف مقرر کردیا
-
قصور، ہسپتال میں وارڈ بوائے کی 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
-
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) طلب کرلیا
-
ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کا انکار،حکومت نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے لیا
-
ترکیہ کی ترقی ہمارا رول ماڈل ہے، ترک عوام ہمارے دلوں کے انتہائی قریب ہیں، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.