راولپنڈی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 26 نومبر احتجاج کے 14 مقدمات میں ضمانت خارج

منگل 15 جولائی 2025 17:09

راولپنڈی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 26 نومبر احتجاج کے 14 مقدمات میں ضمانت ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)راولپنڈی میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج کے 14 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی ضمانت خارج کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے ضمانت ملزم اور وکیل صفائی کی غیر حاضری پر خارج کی۔

منگل کے روز اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران ملزم اور اس کا وکیل غیر حاضر تھے، فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم عمر ایوب کی 14 مقدمات میں ضمانت خارج کرتے ہوئے عمر ایوب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف راولپنڈی اور اٹک میں 24 اور 26 نومبر 2024 کے پر تشدد احتجاج کے الزام پر مقدمات درج ہیں۔