Live Updates

مون سون 2025،یکم تا 14 جولائی گزشتہ برس کی نسبت زیادہ بارش ہوئی، محکمہ موسمیات

منگل 15 جولائی 2025 19:50

مون سون 2025،یکم تا 14 جولائی گزشتہ برس کی نسبت زیادہ بارش ہوئی، محکمہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال یکم سے 14 جولائی کے دوران گزشتہ برس کی نسبت زیادہ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے مون سون 2025 ابتدائی دوہفتوں میں ہونے والی بارشوں کا اسی مدت کے دوران 2024 کی بارشوں سے موازنہ کیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور گلگت بلتستان میں دونوں سال یکم سے 14 جولائی تک معمول سے کم بارشیں ہوئیں،ان کے مطابق سندھ میں رواں سال معمول سے 66.2 فیصد جبکہ 2024 میں 68.6 فیصد کم بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں 2025 میں معمول سے 81.6 فیصد جبکہ 2024 میں 72.4 فیصد زائد بارش ہوئی۔ رواں سال آزاد کشمیر میں 19.3 فیصد اور خیبر پختونخوا میں 34.9 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔ان کے مطابق بلوچستان میں 2025 میں معمول سے 187 فیصد زیادہ جبکہ 2024 میں معمول کے مطابق بارش ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں مسلسل 2 سال سے کم بارشیں ریکارڈ ہو رہی ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات