Live Updates

۳خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل و امور نوجوانان کی تشکیل کردہ ذیلی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے واجبات کی قانونی حیثیت دیکھنے اور درپیش مسائل کے ممکنہ حل کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا

منگل 15 جولائی 2025 21:45

{پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء)خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل و امور نوجوانان کی تشکیل کردہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز رکن صوبائی اسمبلی اور چئیر مین سب کمیٹی عبیدالرحمان کی زیر صدارت پشاور میںمنعقد ہوا جس میں کمیٹی کے دیگر ممبران و اراکین اسمبلی محمد خورشید اور عجب گل سمیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کھیل و امور نوجوانان پیر عبداللہ شاہ،چیف انجنئیر میگا پروجیکٹس سی اینڈ ڈبلیو خالد وزیر،ایڈیشنل سیکریٹری لا ڈیپارٹمنٹ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران، عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کے کنسلٹنٹ کے نمائندوں، ترقیاتی منصوبے کے ٹھیکیداروں و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے بعض طلب کردہ واجبات کی قانونی حیثیت دیکھنے اور اس سلسلے میں درپیش مسائل کے ممکنہ حل کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جس کا مقصد ایک مفصل جانچ پڑتال اور قابل عمل و پائدار حل کی سفارش مجلس قائمہ کو پیش کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منصوبے کے حوالے سے سی اینڈ ڈبلیو حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سٹیڈیم کا سول ورک اور محکمہ کی رو سے فنانشل پراگریس سو فیصد مکمل ہے۔

تاہم ٹھیکیداروں کی جانب سے escalation کی مد میں اضافی واجبات طلب کئے گئے ہیںاور اس حوالے سے ٹھیکیداروںنے اپنی معروضات بھی پیش کیں ۔اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین عبیدالرحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے مذکورہ سٹیڈیم عالمی گراؤنڈ ہے اور شائقین کھیل اس گرائونڈ میں انٹر نیشنل کرکٹ کے میچز جلد از جلد دیکھنے کے بے حد منتظر ہیں۔

چیئرمین نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے بھرپور تیاری کیساتھ آئندہ اجلاس میں آئیں اور کمیٹی کی جانب سے کسی بھی حتمی فیصلے اور سفارش تجویز کرنے کیلئے اس منصوبے کے کنٹریکٹ کی مکمل دستاویزات،پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سٹیڈیم میں تجویز کردہ کام کرنے کے حوالے سے دی گئی ہدایات کی تفصیلات فراہم کریں اور وقتاً فوقتاً منصوبے کے مرتب شدہ نئے پی سی ون کو بھی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔

چئیرمین نے آئندہ 20 یوم میں ذیلی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے ذیلی کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ مذکورہ سٹیڈیم کا عنقریب دورہ کرنے کا بھی عندیہ دیا۔کمیٹی کے رکن محمد خورشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے رائے پیش کی کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکنٹریکٹر کے escalation مطالبات کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیتے ہوئے اپنا نقظہ نظر تحریری طور پر پیش کرے تاکہ اس معاملے کو کمیٹی کے فورم پر مزید آگے بڑھایا جا سکی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات