د* جمشید دستی کے کیس کا فیصلہ ہائر فورم پر چیلنج کیا جائے گا، زرتاج گل

بانی پی ٹی آئی سے وفا نبھانے کی سزا ملی ، جمشید دستی نے سرائیکی و سیب کے محروم طبقے میں نام پیدا کیا ،پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی

منگل 15 جولائی 2025 22:50

3ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء) پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا جمشید دستی سے متعلق فیصلے پر ردِعمل آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئیکی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ جمشید دستی کے کیس کا فیصلہ ہائر فورم پر چیلنج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کی سیاست نے سرائیکی وسیب کے محروم طبقے میں نام پیدا کیا، انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے وفا نبھائی۔

جمشید دستی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں، انہیں ہائر فورم سے انصاف ملنے کی توقع کرتے ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس منظور کر لیا۔