یوکرین کو روس پر حملہ نہیں کر نا چاہیے ، امریکا

بدھ 16 جولائی 2025 08:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو روس پر حملہ نہیں کر نا چاہیے ۔ تاس کے مطابق انہوں نے صحا فیوں سے بات کر تے ہوئے کہاکہ یوکرینی صدر کو روسی دارالحکومت پر حملے کا حکم نہیں دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یوکرین کا ماسکو کو نشانہ بنانا ٹھیک نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ روس ۔یوکرین جنگ کو روکنے کی بہت کو شش کر رہے ہیں اور دونوں ممالک میں امن کے خواہش مند ہیں ۔