
وزیرداخلہ سے بیجنگ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وفد کی ملاقات ، اسلام آباد اور بیجنگ پولیس کے مابین اشتراک کار بڑھانے پر تبادلہ خیال
بدھ 16 جولائی 2025 17:18

(جاری ہے)
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران بیجنگ میں پولیسنگ نظام کی بہتری کیلئے آرٹیفشل انٹیلی جنس کی بھی ٹریننگ لیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ میں جدید تربیت سے اسلام آباد پولیس کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا، اسلام آباد پولیس اور بیجنگ پولیس ڈیپارٹمنٹس ایک دوسرے کے تجربات سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بیجنگ پولیس ایک انتہائی فعال اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس فورس ہے، امن عامہ اور جرائم کی سرکوبی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں بیجنگ پولیس کا تعاون اسلام آباد پولیس کیلئے انتہائی مفید ثابت ہو گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ بیجنگ پولیس کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو اینٹی رائٹ میں بھی تربیت فراہم کرنے کا خیر مقدم کریں گے ، دہشت گردی،منظم جرائم،منشیات اور انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کے لئے معلومات کا بروقت تبادلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے ساتھ اشتراک کار بڑھانے پر بیجنگ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وفد کا شکریہ اداکیا۔ وفد میں چین کی وزارت پبلک سکیورٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لی یو ہانگ اور بیجنگ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرز ہی ڑن، فینگ وی اور ہو جمن شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آبادپولیس اور ڈی سی اسلام آباد بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: طوفانی بارشوں اور ہلاکتوں کے بعد کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ
-
یوکرین: موسم سرما کی مشکلات سے نمٹنے کے لیے 277 ملین ڈالر کی اپیل
-
غزہ: یو این چیف کی چرچ پر اسرائیلی بمباری کی کڑی مذمت
-
جنوبی ایشیا میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے میں ریکارڈ کامیابی، یونیسف
-
سلامتی کونسل: شام میں فرقہ وارانہ فسادات اور اسرائیلی حملوں پر اظہار تشویش
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید
-
سرکاری ڈالرز ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان کے بیٹے والد کوملنے کیلئے آئیں گے لیکن سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے
-
نوازشریف اور عمران خان کی جیل ملاقاتوں کا موازنہ کریں، پھر بتائیں کہ امتیازی سلوک کیوں؟
-
شوگر ملز کی لاٹری نکل آئی، پنجاب حکومت کا ہر ماہ بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
جو جماعت خود انتشار کا شکار ہو، وہ عوامی تحریک کی قیادت کیا کرے گی؟
-
حالیہ دنوں میں کلاؤڈ برسٹ سے شدید بارشوں کی غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.