نوجوان نسل کو ڈیجیٹل دنیا کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کے لئے بھرپور سرمایہ کاری کر رہے ہیں، وزیر مملکت برائے ائی ٹی کی کوریا کے ناظم الامور سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 16 جولائی 2025 17:18

نوجوان نسل کو ڈیجیٹل دنیا کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کے لئے بھرپور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)وزیرِ مملکت برائے ائی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے کوریا کے ناظم الامور پارک جے لارک نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو ڈیجیٹل دنیا کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کے لئے بھرپور سرمایہ کاری کر رہے ہیں،ڈیجیٹل پاکستان وڑن وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پرکوریا کے ناظم الامور پارک جے لارک نے بتایا کہ کوریا پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک ڈیجیٹل شراکت داری کا خواہاں ہے۔