Live Updates

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ

پی ڈی ایم اے نے چترال، اپر لوئردیر، سوات اور کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا

بدھ 16 جولائی 2025 18:56

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2025ء) خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ بڑھنے سے الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گلیشیائی علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور اس سلسلے میں چترال، اپر لوئردیر، سوات اور کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ چلاس میں تتہ پانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے کو بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں بھی موسلادھاربارشوں کے امکانات ہیں جس حوالے سے کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ لاہور ، راولپنڈی، فیصل آباد ،گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان اور ساہیوال میں بارش کا امکان ہے جب کہ بہاولپور، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات، میانوالی اور نارووال میں بھی بارش متوقع ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ گجرات، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاءالدین میں بھی بارش کے امکان ہے جب کہ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی اور مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
                                                                                                                    
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات