وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے صحافتی تنظیموں کے نمائندہ وفد کی ملاقات، وفاقی وزیر اطلاعات کا آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر تشویش کا اظہار

بدھ 16 جولائی 2025 19:31

وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے صحافتی تنظیموں کے نمائندہ وفد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) اور پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے نمائندہ وفد نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک کے ساتھ پیشہ آنے والے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے وقار، آزادی اور پیشہ ورانہ تحفظ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو حل کرنا میری ذمہ داری ہے، صحافیوں کو ان کے فرائض کی ادائیگی میں ہرممکن تعاون اور تحفظ فراہم کریں گے۔ حکومت آزاد صحافت کو معاشرتی بہتری کا ستون سمجھتی ہے اور اس کے دفاع کے لئے پرعزم ہے۔ وفد میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن اور دیگر بھی موجود تھے۔\932