اقوام متحدہ ،حوثی باغیوں کے حملوں کی ماہانہ رپورٹس فراہم کرنے کے لیے 6 ماہ کی توسیع بارے قرار دار منظور

بدھ 16 جولائی 2025 22:49

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)پاکستان کی حمایت کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے لیے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں کی ماہانہ رپورٹس فراہم کرنے کے لیے 6 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قرارداد 2787 (2025) کو منظور کرتے ہوئے 12 کے حق میں کسی کے خلاف ووٹ نہیں دیا گیا، 3 غیر حاضری (الجزائر، چین اور روس)کے ساتھ، 15 رکنی کونسل نے رپورٹنگ کی درخواست میں توسیع کی کیونکہ حوثی ، جو یمن کے ایک اہم حصے پر قابض ہیں، بشمول دارالحکومت صنعا نے فوری طور پر اس طرح کے حملوں کے اپنے سابقہ مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔