۷پیپلز پارٹی کے جیالے پارٹی کا سرمایہ ہیں جنہیں عزت انکا جائز مقام دیا جائے گا، سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج

بدھ 16 جولائی 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے نومنتخب صدر و سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج،جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ اور سابق جنرل سیکرٹری وسابق سینیٹرروزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جیالے پارٹی کا سرمایہ ہیں جنہیں عزت انکا جائز مقام دیا جائے گاتمام سینئر ساتھیوں کو ساتھ لیکر صوبے میں پارٹی کو مزید فعال اور منظم بنائیں گے،صدر مملکت آصف علی زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہم پرجس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے یہ بات انہوں نے مبارکباد دینے کیلئے آنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں میر ریاض شاہوانی،ثنا اللہ جتک،قاسم اچکزئی،اختر بلوچ،سٹی صدر نورالدین کاکڑ،محی الدین رندملک حمیدکاکڑ،، لیبر ونگ کے صدرشاہجہان گجر، شہزاد شاہوانی، پی ایس ایف بلوچستان کے صدر جہانگیر بلوچ،عزیز لانگو،درمحمد ہزارہ، بسنت لال گلشن،غفار رند، میرمٹھاخان عمرانی،اسد گجر،بشیر لانگو، اسرار شاہوانی،اشفاق زہری اوردیگرسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق جنرل سیکرٹری روزی خا ن کاکڑ نے کہا کہ سابق کابینہ نے جب پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی تو بلوچستان میں پیپلز پارٹی کا کوئی دفتر تک موجود نہیں تھا ہم نے اپنے دور میں کوئٹہ شہر میں پیپلز پارٹی کے 3دفتر بنائے جن میں صوبائی سیکرٹریٹ،سٹی سیکرٹری اور ثنا اللہ جتک کی جانب سے سریاب میں دفتر شامل ہے جنہیں باقاعدہ پیپلز پارٹی کی نئی کابینہ کے حوالے کرتے ہیں اورانہیں صوبے میں پیپلزپارٹی کو مزید فعال اور منظم بنانے کیلئے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں اورہمیشہ انکے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے نومنتخب صدر و سینیٹرسردار محمدعمر خان گورگج اور جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی و جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پرآواز بلند کی اور کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر گامزن ہے اور پیپلز پارٹی کا یہ وژن ہے کہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو معاشی طور پر مستحکم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی شہید والدہ محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے لیکربڑھ رہے ہیں پارٹی چیئرمین نے ہم پر جس اعتماد کاد اظہارکیا ہے انشا اللہ اس پر پورااتریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ہم اپنی تمام تر توانائیاں بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے نظریات اور عوامی مسائل کے حل کے لیے صرف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں انکا جائز مقابل دیا جائے گااور ہم پارٹی کارکنان کے ساتھ مل کر صوبے میں جمہوریت، امن اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی ایک شخص کی جماعت نہیں ہے بلکہ ہم سب کی مشترکہ پارٹی ہے جسے ملکر صوبے میں مزید مضبوط اور مستحکم بنائیں گی