
لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبد القادر بلوچ نے پارٹی سے استعفیٰ دیدیا ، سیاست سے مکمل طور پر کنارہ کش ہونے کا اعلان
ں*فیصلہ طویل مشاورت ، اپنے قریبی سیاسی رفقا اور دوستوں سے تفصیلی غور و فکر کے بعد کیا ہے، اب وہ کسی بھی سیاسی جماعت یا سرگرمی سے وابستہ نہیں رہیں گے، پارٹی سیاست میں مزید حصہ نہیں لیں گے، سابق رکن قومی اسمبلی
بدھ 16 جولائی 2025 20:20
(جاری ہے)
انہوں نے اپنے طویل سیاسی سفر میں ساتھ دینے والے تمام احباب، کارکنوں اور رفقا کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ نے کہا کہ اگرچہ وہ باقاعدہ سیاست چھوڑ رہے ہیں، تاہم اپنی نجی حیثیت میں ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔پاکستان کی سیاست اور عسکری تاریخ میں نمایاں مقام رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبد القادر بلوچ نے ایک طویل اور متنوع سفر طے کیا ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عبد القادر بلوچ 9 اپریل 1945 کو ضلع خاران میں پیدا ہوئے اور پاک فوج میں اعلیٰ تربیت حاصل کی۔انہوں نے 1966 میں فوج میں شمولیت اختیار کی اور مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے۔ ان کی خدمات میں 16 بلوچ رجمنٹ کی قیادت، کارگل جنگ، اور بلوچستان میں XII کور کی کمان شامل ہے۔ وہ 2001 کے بعد کی کشیدہ صورتحال میں بلوچستان میں کور کمانڈر رہے۔ 2003 میں انہیں بلوچستان کا گورنر مقرر کیا گیا، جہاں انہوں نے صوبے میں ایمرجنسی کی صورتحال کے دوران اہم انتظامی کردار ادا کیا۔عبد القادر بلوچ 2008 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، بعد میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی اور 2013 کے انتخابات میں دوبارہ کامیاب ہوئے۔ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی امور کے طور پر خدمات انجام دیں، جہاں انہوں نے فاٹا کے متاثرین کی بحالی سمیت مختلف اہم امور پر کام کیا۔نومبر 2020 میں عبد القادر بلوچ نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کر لی۔ انہوں نے نواز شریف کے فوج مخالف بیانیے پر شدید اعتراضات اٹھائے اور کہا کہ وہ اسی فوج کی بدولت ہیں اور اپنے چیف کے خلاف بات کرنے والوں کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔ اگست 2021 میں انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنائ اللہ زہری کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، جس پر پارٹی قیادت نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔مزید قومی خبریں
-
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری، اوپن ریٹ 288روپے سے تجاوز کرگئے
-
موجودہ حکومت صدرزرداری کے سیاسی ویژن کی وجہ سے چل رہی ہے‘ گورنرپنجاب
-
محکمہ خوراک سندھ کے گوداموں میں اربوں روپے کی گندم خراب ہونے کا انکشاف
-
قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ اور دستی بم حملہ، 3 مسافرجاں بحق
-
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی نشست خالی قرار دے دی
-
شازیہ مری کی قلات میں بس پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت
-
لاہور میں برائلر گوشت 595 روپے فی کلو، سرکاری نرخ نامہ ہوا نظر انداز
-
حکومت تحریک میں پھوٹ ڈالنا چاہتی ہی: مسرت چیمہ
-
ہربنس پورہ میں آہنی پیٹی سے کرنٹ لگنے سے بہن بھائی جاں بحق
-
صوبے بھر میں سرپلس اساتذہ کی ریشنلائزیشن کی اجازت، مریم نواز کا اہم فیصلہ
-
لاہور میں موسلادھار بارش سے چھتیں گر گئیں، 11 افراد جاں بحق
-
ٹھوکر نیاز بیگ میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.