Live Updates

گاندر بل: لینڈ سلائیڈنگ کے باعث خاتون یاتری ہلاک، تین زخمی، یاترا عارضی طور پر معطل

جمعرات 17 جولائی 2025 10:50

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں امرناتھ یاترا کے بالٹل راستے پر مٹی کے تودے گرنے سے ایک خاتون یاتری ہلاک جبکہ تین یاتری زخمی ہو گئے ۔ حکام نے شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کیوجہ سے یاترا کو عارضی طور پر معطل کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ زیڈ موڈ پر واقع اپر ریل پاتھری کے قریب پیش آیا۔

زخمیوں کو بالٹل بیس کیمپ ہسپتال منتقل کیا ۔ ہلاک ہونےو الی خاتون کی شناخت بھارتی ریاست راجستھان کی رہائشی سونا بائی کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام نے مزید لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر یاترا عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج یاتریوں کے کسی بھی نئے قافلے کو جموں سے مقدس غار کی طرف راوانہ ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات