بھارتی فورسزنے کٹھوعہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا

جمعرات 17 جولائی 2025 11:00

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کٹھوعہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع کے ہیرا نگر سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن شروع کیا ۔

(جاری ہے)

فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن مشتبہ نقل وحرکت دیکھے جانے پر شروع کیا گیا۔آخری اطلاعات تک بھارتی فوج کی تلاشی کی کارروائی جاری تھی۔دریں اثنا، ضلع ادھمپور میں بھارتی پولیس اہلکاروں نے بٹل بالیاں لونڈانا روڈ پر ایک گاڑی کے ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس نے ان سے 12.20 گرام ہیروئن برآمد کرنے کادعویٰ کیاہے۔