عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ آپس کے اختلافات ختم کریں،تمام رہنماء 5 اگست کی تحریک کی تیاریاں کریں، بیرسٹرگوہر
الیکشن کمیشن کا رویہ امتیازی سلوک پر مبنی ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں، پارلیمانی پارٹی نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ناروا سلوک کی شدید مذمت کی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 17 جولائی 2025
11:07
(جاری ہے)
عمر ایوب کے خلاف دائر ریفرنس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا رویہ امتیازی سلوک پر مبنی ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے ہدایات دی ہیں کہ آپس کے اختلاف ختم کریں اور تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما 5 اگست تک تحریک کو پیک پر لے جائیں گے۔بیرسٹرگوہرکا یہ بھی کہنا تھا کہ اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کو انصاف دیا جائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم کاکہنا تھا کہ پارلیمانی اجلاس میں بلوچستان کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ بلوچستان میں حالات ٹھیک ہونا ناگزیز ہے۔ 5 اگست سے تحریک کا نقطہ عروج پر ہو گا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدور اپنے طریقے سے احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاتھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دو پیغامات دیئے ہیں اور کہا تھا کہ ان کے اور بشریٰ بی بی کے ساتھ ظلم ہو رہا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ لاہور اجلاس کے حوالے سے پارٹی میں اختلافات جان بوجھ کر پیدا کئے جا رہے تھے۔ ذاتی اختلافات ختم کریں اور تحریک پر مکمل توجہ دیں۔ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹی وی اور اخبارات بند کر دئیے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
عوام راج تحریک ہی وہ پلیٹ فارم ہے جو عمران خان کو رہا کرا سکتا ہے، اقرارالحسن
-
ایران نے نیا سفارتی فارمولا پیش کردیا، نئی تجاویز کی تفصیلات جاری، ٹرمپ کی سرد مہری
-
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخواہ کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے سے انکار
-
امریکا ایران جنگ بندی جاری رہے گی، معاہدے میں تھوڑا وقت لگ سکتا لیکن معاہدہ ہوجائے گا
-
سزائے موت کا اسرائیلی قانون فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز، یو این کمیٹی
-
ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی
-
ایران کے پاس کچھ نہیں بچا، یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ ہمیشہ کیلئے ختم ہونا چاہتا ہے یا ڈیل؟
-
ہمارا مؤقف واضح ہے کہ اگر ایک روپیہ بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو ہم خود احتساب کیلئے تیار ہیں
-
پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی بہت عزت کرتا ہوں
-
مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
امریکا اپنے جنگی نقصانات سے متعلق جھوٹ بول رہا ہے، امریکا کو اب تک 100ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے
-
وائٹ ہاؤس نے جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کیلئے ایران کی نئی تجاویز ملنے کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.