اسرائیل نے اپنے شہریوں کو ایران کے لیے جاسوسی کرنے سے روکنے کی مہم کا آغاز کر دیا

جمعرات 17 جولائی 2025 11:53

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)اسرائیل نے قومی سطح پر ایک ایسی ابلاغی مہم شروع کی ہے جس کا مقصد اپنے شہریوں کو ایران کے لیے جاسوسی کرنے سے روکنا اور بصورت دیگر اس کے مضمرات بھگتنے سے خبردار کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس مہم کی ضرورت اسرائیل کو ایران کے خلاف اپنی 12 روزہ جنگ کے دنوں میں اس وقت شدت سے محسوس ہوئی جب اسرائیل کے اندر تک ایرانی بیلیسٹک میزائلوں کے حملے ممکن ہوتے رہے اور اسرائیلی تنصیبات بھی ان بیلیسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنتی رہیں۔

(جاری ہے)

جس سے اسرائیلی حکومت اور فوج کو یہ احساس ہوا کہ اسرائیلی شہریوں میں بہت سے ایسے بھی ہیں جو ایران کو اسرائیل کے اندر سے معلومات دے رہے ہیں۔ایسے شہریوں کو اس اسرائیل دشمن پر مبنی اور ایران کے لیے جاسوسی کرنے سے روکنے کے لیے اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔مہم میں یہ بھی خبردار کیا گیا ہے کہ جو لوگ ایرانی کیش استعمال کر رہے تھے وہ اب سلاخوں کے پیچھے ہیں اور ایران کی مدد کرنے والے ہر شخص کو 15 سال قید بھگتنا پڑے گی۔ آسان رقم کی یہ بھاری قیمت ہے اس لیے ایران جیسے دشمن کی مدد نہ کریں۔