غزہ میں اموات اور تباہی کی سطح غیر معمولی ہے،سیکرٹری جنرل قوام متحدہ

جمعرات 17 جولائی 2025 14:18

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا اور کہا کہ جنگ بندی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر اسرائیل فلسطینی تنازعہ کے سیاسی حل کی راہ ہموار کرے گا۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کے مطابق اقوام متحدہ کی نیوز ویب سائٹ نے سیکرٹری جنرل کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے حوالے سے کہا بتایا کہ غزہ میں حالیہ دنوں میں اموات اور تباہی کی سطح غیر معمولی ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔

اس قدر بڑے پیمانے پر تباہی اور اموات سے غزہ کے لوگوں کے لئے انسانی وقار کی بنیادی ترین شرائط کو مجروح کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین جنگ بندی کے حصول کے لئے درپیش مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے تاکہ بین الاقوامی قانونی قراردادوں کے مطابق سیاسی حل کی راہ ہموار ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ دو ریاستی حل پر ایک کانفرنس جولائی میں منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ کسی ملک کے اندر اور اپنی سرزمین پر بغیر کسی حقوق کے 50 لاکھ افراد کی موجودگی انسانیت اور بین الاقوامی قوانین کے سراسر خلاف ہے۔ اپنی طرف سے یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں اپنی بات چیت کے قواعد و ضوابط پر نظرثانی کرے۔