قلات کے علاقے میں دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کر کے مسافروں کو نشانہ بنایا،بلال سلیم قادری

جمعرات 17 جولائی 2025 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)پاکستان سنی تحریک مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے مسافر بس پر حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قلات کیعلاقے میں کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے تین بے گناہ افراد کو شہید جبکہ سولہ افراد کو شدید زخمی کر دیا۔پاکستان سنی تحریک بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

دہشتگرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں۔پاک افواج قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کریں گی۔ بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ قلات میں مسافر بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری پاکستانی قوم افسردہ ہے۔

(جاری ہے)

شہید ہونے والوں میں تین کا تعلق کراچی سے ہے۔شہید ہونے والے تینوں افراد کا تعلق کراچی کی مشہور و معروف صابری قوال فیملی سے تعلق ہے۔

یہ معصوم لوگ اپنی روٹی روزی کے سلسلے میں جارہے تھے۔ان معصوموں کا کسی سے کیا تعلق مگر دہشت گردوں نے انہیں بھی نہ بخشا۔معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کو بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔قلات کیعلاقے میں دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کر کے مسافروں کو نشانہ بنایا ہے۔معصوم انسانوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔پاک افواج ملک میں دہشتگردی کرنے والے کو عبرت کا نشانہ بنائے گی۔بے گناہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور قابل مذمت فعل ہے۔دہشتگرد امن و استحکام کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔دہشتگرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں۔