Live Updates

عوام کے ساتھ سختیاں کرنے والے لوگ بنگلہ دیش و نیپال جیسے انجام کو پہنچتے ہیں، بیرسٹرگوہر

عوام کی برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے، جب سختیاں بڑھیں گی تو دوریاں پیدا ہوں گی جس سے ریاست خطرے میں پڑتی ہے اور ریاست کا حسن ختم ہو جاتا ہے؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 11 ستمبر 2025 13:35

عوام کے ساتھ سختیاں کرنے والے لوگ بنگلہ دیش و نیپال جیسے انجام کو پہنچتے ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر علی خان کا کہنا ہے کہ عوام کے ساتھ سختیاں کرنے والے لوگ بنگلہ دیشن و نیپال جیسے انجام کو پہنچتے ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے اپیل کروں گا یہ سختیاں ختم کریں کیوں کہ عوام کی برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے، جب سختیاں بڑھیں گی تو دوریاں پیدا ہوں گی جس سے ریاست خطرے میں پڑتی ہے اور ریاست کا حسن ختم ہو جاتا ہے، جو لوگ قابض ہوتے ہیں ان لوگوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے جس طریقے سے آپ نے حال ہی میں انجام دیکھا کہ چاہے وہ بنگلادیش ہے چاہے وہ نیپال ہے جہاں عوام کے ساتھ سختیاں کرنے سے لوگ ایسے انجام کو پہنچتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کہتے ہیں کہ آزاد عدلیہ کیلئے ضروری ہے کہ ججز پر بھی دباو نہ ڈالا جائے، ججز کی بھی شکایات ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوتا، پاکستان کی عدلیہ ہمیشہ سے متنازعہ رہی ہے لیکن 26 ویں ترمیم آزاد عدلیہ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، 26 ویں ترمیم سے آزاد عدلیہ کے نام پر ایک دھبہ لگ گیا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اپیلیں دائر ہوچکی ہیں اس کو دیکھا جائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان کو غیرقانونی طریقوں سے سزائیں ہوئیں، اگر سیاسی تناؤ جاری رہا تو ریاست خطرے میں پڑ جائے گی، عمران خان عوام کیلئے قید میں ہیں، ایوان مضبوط ہو اس لیے کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمارے لیے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں، پنجاب میں سیلاب متاثرین کو بھی وہ سہولیات نہیں مل رہیں جو ملنی چاہیئے تھیں، اگر تناؤ ختم نہ ہوا تو ملک کو بڑا نقصان ہوگا، بنگلادیش اور نیپال کا حال سب کے سامنے ہیں، اس لیے میں اب بھی کہتا ہوں کہ سختیاں ختم کریں، میری دعا ہے کہ یہ چیزیں ختم ہوں تاکہ ملک درست راستے میں چل پڑے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات