Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین ہنگامی دورے پرراولپنڈی پہنچ گئے

جمعرات 17 جولائی 2025 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین ہنگامی دورے پرراولپنڈی پہنچ گئے۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے راولپنڈی میں نالہ لئی میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر کو ایم ڈی واسا راولپنڈی سلیم اشرف نے پیشگی اقدامات اور جاری آپریشن بارے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ بارش نے راولپنڈی کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے255 ملی میٹر بارش ہوئی،شہر میں ہر طرف پانی کا راج تھا، نالہ لئی 21 فٹ پانی کی حد تک پہنچ چکا تھا اب بہتری آچکی ہے۔پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونیوالے ممالک میں سر فہرست ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ چند گھنٹوں میں ہی شہر سے پانی کی نکاسی بروقت اقدامات اور فیلڈ آپریشن سے ہی ممکن ہے۔ واسا مشینری مکمل فعال ہے،مرکزی شاہراہوں کو کلیئر کرنے کے بعد گلی محلوں سے نکاسی آب جاری ہے واسا راولپنڈی اور ضلعی انتظامیہ رات سے ہی مسلسل فیلڈ آپریشن میں مصروف ہیں۔ شہر کے نشیبی علاقوں میں خود جا کر نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لے رہا ہوں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات