کراچی فیڈرل سول ڈیفنس ٹریننگ اسکول میں کورسز اختتام پزیرہوگئے

جمعہ 18 جولائی 2025 13:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)فیڈرل سول ڈیفنس ٹریننگ اسکول کراچی میں تین ہفتے کے دورانیے پر مشتمل فائر فائٹرز حصہ دوم کورس نمبر 119 اور دو ہفتے دورانیے پر مشتمل سول ڈیفنس ایڈوانس ریسکیو کورس نمبر2 اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔کمانڈنٹ سول ڈیفنس محبوب علی شیخ نے بتایا کہ ان کورسز میں مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے 100 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں پاکستان نیوی، پاکستان شپ یارڈ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، سپارکو، کے ایم سی فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122 سندھ، جامعہ کراچی اور بیرونی امیدوار شامل تھے۔

(جاری ہے)

فائر فائٹرز حصہ دوم کورس کے انسٹرکٹر محمد عارف اور سول ڈیفنس ایڈوانس ریسکیو کورس کے انسٹرکٹر عمر عارف انچارج تھے۔ اس تربیتی پروگرام میں تحریری اور عملی امتحانات کا بھی انعقاد کیا گیا تاکہ امیدواروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔کورسز کی کامیاب تکمیل اور امتحانات کے انعقاد میں فیڈرل سول ڈیفنس ٹریننگ اسکول کراچی کے سینئر انسٹرکٹر طاہر حسین، انسٹرکٹر محمد عارف، انسٹرکٹر فیصل ندیم، انسٹرکٹر عمیر عارف، بابر سلطان، میڈم رفعت بتل، میڈم یاسمین، اور دیگر اسٹاف اراکین نے اہم کردار ادا کیا۔ ڈیماس ٹریٹر کے فرائض جاوید عالم انصاری، طارق محمود اور عبد الغفور نے سرانجام دیے۔