پاکستان کی شام میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ
شام میں سیاسی و اقتصادی سطح پر دوبارہ روابط قائم ہونے کے واضح اشارے ملے ہیں، اسرائیلی اقدامات خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش ہے. عاصم افتخار
میاں محمد ندیم
جمعہ 18 جولائی 2025
14:40
(جاری ہے)
عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں بے لگامی کی علامت ہیں، اسرائیل کو جوابدہ نہ ٹھہرانے کے باعث یہ خلاف ورزیاں مزید بڑھ گئی ہیں عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی خلاف ورزیاں یو این چارٹر اورعالمی قانون کے نظام کو کمزور کر رہی ہیں، اسرائیلی اقدامات خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش ہے. عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ایک دہائی بعد شامی عوام میں امن، وقار اور شام کے تعمیر نو کی نئی امید جنم لے رہی ہے، شام میں سیاسی و اقتصادی سطح پر دوبارہ روابط قائم ہونے کے واضح اشارے ملے ہیں انہوں نے کہاکہ بڑی پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں جس سے شامی معیشت کو راحت ملی ہے، شام میں قومی بحالی کی جانب سست مگر واضح پیش رفت ہو رہی ہے، شامی قیادت نے خطے میں پرامن تعلقات کے قیام کی نیت ظاہر کی ہے. عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے شام پر حملے انتہائی غیر معقول اور نقصان دہ ہیں، شام کو اس وقت یکجہتی اور حمایت کی ضرورت ہے، پاکستان شامی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ایرانی مندوب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام پر حملے سلامتی کونسل کی خاموشی، عالمی برادری کی ناکامی کا نتیجہ ہے، اسرائیلی حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں.
مزید اہم خبریں
-
آبنائے ہرمز: محفوظ راہداری پر محصول خلاف قانون، اقوام متحدہ
-
غزہ: غذائی تحفظ میں بہتری کو وسائل کی کمیابی سے خطرہ، یو این ادارے
-
آزاد کشمیر میں تقریرکرنے والوں کا نام لیں تو ذہن میں ایک چیز ’کرپشن‘ آتی ہے
-
غریب کا بچہ تب لیڈر بنےگا، جب کوئی امیرزادہ پارٹی سیٹ پر قبضہ کرکے نہیں بیٹھا ہوگا
-
بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
-
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
-
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
-
خطے میں سب سے مہنگا ڈیزل پاکستان میں، افغانستان میں بھی ڈیزل پاکستان سے سستا ہونے کا انکشاف
-
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
-
2 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی سڑک مون سون کی پہلی موسلادھار بارش برداشت نہ کرسکی
-
20 سال پرانی گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر، حکومت کی نئی وہیکل پالیسی سامنے آگئی
-
ڈی سی نے چند فٹ کے پُل کا تخمینہ ایک کروڑ80 لاکھ روپے لگایا جبکہ دوست انجینئر نے صرف6 لاکھ روپے میں بنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.