گورنر خیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک سعید سےملاقات

جمعہ 18 جولائی 2025 18:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک سعید نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس پشاور سے جاری تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی معاملات صوبہ میں امن و امان کی صورتحال ،سینٹ انتخابات اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ممبران کے رابطوں کے حوالے سے متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنر نے ملک سعید کی جانب سے پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے دی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ملک سعید کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے کارکنوں اور عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں،ہم پارٹی قیادت کے مشکور ہیں جنہوں نے ایک بہترین پارٹی ورکر کو گورنر نامزد کیا۔