Live Updates

وزیرداخلہ محسن نقوی کا جہلم میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرتے ہوئے ریلے میں بہہ جانے والے پولیس کانسٹیبل حیدر علی کی قربانی کو خراج عقیدت

پنجاب پولیس کے کانسٹیبل حیدر علی نے دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہوئے اپنی جان نچھاور کرکے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی،محسن نقوی

جمعہ 18 جولائی 2025 18:37

وزیرداخلہ محسن نقوی کا جہلم میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرتے ہوئے ریلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جہلم میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرتے ہوئے ریلے میں بہہ جانے والے پولیس کانسٹیبل حیدر علی کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب پولیس کے کانسٹیبل حیدر علی نے دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہوئے اپنی جان نچھاور کرکے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی۔

(جاری ہے)

شہید کانسٹیبل حیدر علی کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔کانسٹیبل حیدر علی نے اپنی جان کی بازی لگا کر کئی لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔شہید کانسٹیبل حیدر علی قوم کا ہیرو ہے جس نے فرض پر آنچ نہیں آنے دی۔کانسٹیبل حیدر علی نے بہادری کی شاندار نظیر قائم کی۔کانسٹیبل حیدر علی کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل حیدر علی کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید کانسٹیبل حیدر علی کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات