Live Updates

aبلوچستان کے ٹرا نسپور ٹر ز ا و ر ڈ ر ا ئیو ر ز غیر محفو ظ،مین شاہراہیں روزانہ بند ،سیکورٹی وتلاشی کے نام پربھتہ خوری کا بازار گرم،عوام کی جان ومال غیرمحفوظ ،مولانا ہدایت الرحمن

جمعہ 18 جولائی 2025 22:25

؂کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان نے کہا کہ بلوچستان کے ٹرا نسپور ٹر ز ا و ر ڈ ر ا ئیو ر ز غیر محفو ظ ،مین شاہراہیں روزانہ بند ،ٹرانسپورٹ اوران کے سامان کوجلانے مسافربسوں کوچزٹرکو۔کوگھنٹوں سیکورٹی وتلاشی کے نام پرروکھے رکھنے بھتہ خوری کی وجہ سے جان ومال غیرمحفوظ کروڑوں کانقصان ہورہاہے ۔

حکومت وسیکورٹی ادارے صرف میڈیامیں مذمت تک رہ گئے ہیں۔ٹرانسپورٹرزکا25جولائی اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کی حمایت پرمشکورہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں ٹرانسپورٹ یونین کے ذمہ داران وحید خان کاکڑ,وزیر خان,ظاہرشاہ کاکڑ,حبیب اللہ,اقبال سرگڑھ,عبدالمتین کاکڑسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا"ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سی25جولائی اسلام آباد لانگ مارچ کی مکمل حمایت"ملاقات میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان مرتضی خان کاکڑ، نائب امیر صوبہ زاہد اختر بلوچ اور دیگرذمہ داران بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پربسوں ٹرکوں کوچزودیگرپبلک ٹرانسپورٹ وشاہراہوں پرلوٹ مارعدم تحفظ حکومت سیکورٹی اداروں کی غفلت کوتاہی کے حوالے سے بھی گفتگوومشاورت ہوئی مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ جب تک سیکورٹی ادارے سیکورٹی پرتوجہ نہیں دیں اسمبلی میں حقیقی عوامی نمائندے نہیں آئیں گے اس وقت تک مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوگاٹرانسپورٹرزحضرات 25جولائی اسلام آباد لانگ مارچ میں ساتھ دیں تاکہ مسائل کے حل حقوق کے حصول کی راہ ہمواراورپریشانی ومشکلات میں کمی آسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بدامنی حالت جنگ غربت کے ذمہ دار اسلام آباد کے حکمران اسٹبلشمنٹ اوران کے مسلط لاڈلے ہیں لگتاہے بجٹ میں رکھے گیے نوے ارب روپے عوام کے بجائے سیکورٹی اداروں اوروی وی آئی پیزکی سیکورٹی پرخرچ ہورہے ہیں شاہراہ محفوظ ہیں نہ عوام اورنہ ہی شہری ان حالات میں امن حقوق کیلئے اورلاقانونیت بدامنی کیخلاف پرامن جمہوری احتجاج کرنے والوں کوبھی گرفتارکیاجاتاہے۔

ہم انہی مظالم ناانصافی ظلم وجبرکے خلاف اورحقوق کیلئی25جولائی کو اسلام آبادجارہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نیجماعت اسلامی کوئٹہ کے زیراہتمام مہنگائی,بد امنی,لا پتہ افراد,ڈیتھ اسکواڈ,بلوچستان کی معدنیات کی لوٹ کھسوٹ,مرکزی حکومت کی بلوچستان دشمنی کے خلاف اور25جولائی لانگ مارچ کے سلسلے میں سریاب خلجی کالونی میں حق دوسریاب کو جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولاناہدایت الرحمان نے مزید کہا کہ عوام وشہریوں کے مسائل کاحل جماعت اسلامی ہے ہم اسلام آباد کے حکمرانوں سے جائزحقوق مانگنے کیلئے جمہوری احتجاج کے طورپراسلام آباد جارہے ہیں ہمارے مسائل کے ذمہ داراسلام آباد کے حکمران ہیں اسلام آباد کے حکمران ہمیں انسان نہیں سمجھتے انہیں ہم سے نہیں ہمارے وسائل معدنیات سے سروکارہیں ہمارامطالبہ ہے ہمارے لاپتہ افرادبازیاب,بارڈرزکھول دیے جائیں معدنیات وسائل یہاں کے مسائل مشکلات غربت بے روزگاری ختم کرنے پرخرچ کیاجائے سیکورٹی ادارے ایف سی قتل عام بدامنی کے ذمہ دارہیں یہ ادارے صرف فنڈزکھانے کاروباربھتہ خوری کرتے ہیں۔

جلسہ سے امیرجماعت اسلامی ضلع کوئٹہ عبدالنعیم رندجنرل سیکرٹری اعجازمحبوب نائب امیرمحمدحلیم حماس ظریف خان بڑیچ تیمورشاہ علی احمدلانگوانجینئرعدیل سلیمان خیل ارشدیوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں شہری صفائی ٹریفک تعلیم وصحت سمیت پینے کے پانی سٹریٹ کرائمزکاشکارہیں۔مسائل کی بنیادی حقوق وجہ حکمرانوں منتخب نمائندوں کی غفلت وکوتاہی ہے شہرمیں انتظامیہ شہریوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئی ہیں منتخب نمائندے صرف ووٹ مانگنے آتے ہیں لوکل گورنمنٹ نہیں بلدیاتی انتخابات کرنے کیساتھ بلدیاتی نمائندوں کواختیارات ووسائل دیے جائیں
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات