صدر ٹرمپ کی پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق

ہفتہ 19 جولائی 2025 14:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے گئے تھے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں ری پبلکن اراکین کانگریس سے خطاب کے دوران کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اگر چہ یہ تو نہیں کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے تاہم یہ ضرور کہا کہ جنگ میں 5 طیارے مار گرائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال بدسے بدتر ہو رہی تھی تاہم انہوں نے یہ جنگ رکو ادی۔یاد رہے کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت مختصر جنگ میں پاکستان ایئر فورس نے تین رافیل طیاروں سمیت بھارت کے چھ طیارے مار گرائے تھے۔