وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاک فضائیہ کو برطانیہ میں منعقدہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو ائیر شو میں ایوارڈز جیتنےپر مبارکباد

ہفتہ 19 جولائی 2025 18:11

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاک فضائیہ کو برطانیہ   میں منعقدہ رائل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک فضائیہ کو برطانیہ میں منعقدہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT) ائیر شو میں ایوارڈز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی اکیسویں صدی کی سب سے بڑی اور طویل فضائی جنگ میں بہترین کارکردگی کی بدولت رہتی دنیا تک مثال دی جائے گی۔

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے پاک فضائیہ کے ایف-17 تھنڈر بلاک سی اور سی-130 کی شاندار کارکردگی پر پاک فضائیہ کی قیادت، پائلٹس اور ٹیکنیشنز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاک فضائیہ کی قیادت کے ویژن اور پائلٹس و ٹیکنیشنز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرِاعظم نےکہا کہ پاک فضائیہ نے مئی 2025 میں دشمن کے 6 طیارے گرا کر عملی میدان میں اپنا لوہا منوایا،پاک فضائیہ کی کامیابیاں اس بات کی عکاس ہیں کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ وزیرِاعظم نےکہا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی اکیسویں صدی کی سب سے بڑی اور طویل فضائی جنگ میں بہترین کارکردگی کی بدولت رہتی دنیا تک مثال دی جائے گی۔ \932