وزیراعلی سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے خود چکوال پہنچ گئیں، فضائی جائزہ، متاثرہ علاقوں کا معائنہ
ہفتہ 19 جولائی 2025 22:43
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے چکوال میں جاں بحق ہونے والے 5افراد کے لئے 50لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے -وزیراعلی مر یم نوازشریف سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے خود چکوال پہنچ گئیں -وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں کا بھرپور فضائی جائزہ لیا -وزیراعلی مریم نواز شریف نے چکوال میں سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا- وزیراعلی مریم نواز شریف نے تکیہ شاہ مراد، امیر پور منگن للیانی،اور دھید وال کا فضائی دورہ کیا -وزیراعلی مریم نواز شریف نے چکوال کو جہلم سے منسلک کرنے والے ڈھمن برج کا بھی فضائی جائزہ لیا -وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈھمن برج کی تعمیر و بحالی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی- وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ گھروں۔
(جاری ہے)
روڈز اور پل کا جائزہ لیا - وزیراعلی مریم نواز شریف نے متاثرہ روڈز کی تعمیر و بحالی کا مشاہدہ کیا - وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیلابی پانی کی نکاسی کے عمل کا مشاہدہ کیا-بعد ازاں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ڈپٹی کمشنر آفس چکوال میں اجلاس کی صدارت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے بارشوں کے دوران چھتیں وغیرہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے 50لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا-بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والے چکوال کے 4 اور تودہ گرنے سے افراد کے لواحقین کو 10، 10لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی -وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ارکان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر متاثرہ افراد کے گھروں میں جا کر فوری طور پر چیک دیں گی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں سول ڈیفنس فور س کو دوبارہ پوری طرح فعال کرنے کا حکم دیا-پنجاب بھر میں سول ڈیفنس فورس کے رضاکاروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ٹریننگ کی ہدایت کی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے بارشوں کے اگلے سپیل سے قبل کچے مکان خالی کرانے کا حکم دیا-کچے گھروں میں مکین خاندانوں کو ریلیف کیمپ یا سرکاری عمارتوں میں قیام کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈوھمن پل کو جلد ازجلد ٹریفک کے لئے کھولنے کا حکم دیا-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈوھمن پل کو سٹیل برج کے ساتھ چھوٹی گاڑیوں کے لئے 2دن کے ا ندر کھول دیاجائے گا -چکوال کو جہلم سے لنک کرنے والے پل کی جلد ازجلد مرمت اور بحالی کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے چکوال کے دیگر 6 برج اور روڈز کی تعمیر و مرمت جلد ا زجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے سی اینڈ ڈبلیو کو بلکسر تا چکوال تہوا بہادر کے مقام پر سڑک کی فوری تعمیر مرمت کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے بارش کا اگلا سپیل شروع ہونے سے پہلے ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے چکوال میں مائیکرو سمال ڈیم کی سروے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ قدرتی آفات پر کسی کا کنٹرول نہیں، زندگی اور موت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے -ڈوبنے، چھتیں وغیرہ گرنے اور کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں ہوئی، لیکن حکومتی اداروں کا رسپانس قابل تحسین ہے -ڈپٹی کمشنر رات گئے تک فیلڈ میں موجود رہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سیلاب کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھ کر اگلے سال کے لئے بھرپور تیاری کی جائے -بارشوں کے دورا ن انتظامیہ سے ہر شہر کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لی -اللہ کا شکر ہے پورے پنجاب میں انتظامی اداروں کی غفلت یا کوتاہی کی وجہ سے کوئی ڈیتھ نہیں ہوئی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے سیلابی ریلوں کے دورا ن گرنے والی عمارتوں اورفصلو ں کے نقصانات کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی -ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے سیلاب کے دوران اور بعد میں کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی -بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ چکوال میں معمول سے 400ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی-چواسیدن شاہ نالے میں پانی کا بہاؤ معمول سے 4گناہ زیادہ تھا-سیلابی بارش میں ضلع چکوال کے 6علاقے،6روڈ اور 4 برج متاثر ہوئے -بارشوں سے قبل تمام ندی نالوں کی ڈی سلٹنگ اور ضروری آلات کو فنکشنل کر دیا گیا تھا-ڈپٹی کمشنر چکوال نے ڈی سلٹنگ، خطرناک عمارتوں کے سروے اور فلڈ موک ایکسرسائز کے بارے میں آگاہ کیا -بارشوں کے دوران چکوال میں لوگوں کو فوری طور پر ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا- بارشوں کے تاریخی اور ریکارڈ سپیل میں پولیس اور انتظامیہ نے 223، ریسکیو 1122نے 57، اور 27افراد کو ہیلی کوپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا- ڈی پی او چکوال احمد محی الدین نے امن وامان کے بارے میں بریفنگ دی -چکوال میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور کرائم میں کمی ہورہی ہی- چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں 30سے 40فیصد کمی ہوچکی ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات اور ڈی پی او احمد محی الدین کو شاباش دی-