۔نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پہلے روز کی اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ محمد شہی ہاس کوئٹہ میں منعقد ہوا

ہفتہ 19 جولائی 2025 23:35

ص*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2025ء)نیشنل پارٹی سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کی شعوری سیاست بلوچستان کے دفاع و بقا کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی بصیرت اور سنجیدگی ہی تعمیری تبدیلی کا راستہ ہموار کرسکتی ہے، مگر بدقسمتی سے ملک میں اتھارٹیرین نظام مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے اور جمہوری اداروں کو منظم انداز میں کمزور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات کو دانستہ طور پر خراب کیا جا رہا ہے، سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگایا گیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ہر سطح پر واضح ہے۔ پوسٹنگ اور ٹرانسفر میں غیر ضروری دخل اندازی نے باکردار اور محنتی بیوروکریسی کو نظر انداز کر دیا ہے، جس سے گورننس کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان اس وقت امن و امان کی بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے۔

شاہراہیں غیر محفوظ ہو چکی ہیں اور حکومت کہیں نظر نہیں آتی۔ انہوں نے سرحدی تجارت کی بندش کو بلوچستان کے عوام کے ساتھ منفی اقدام قرار دیا ۔سرحدی تجارت سے لاکھوں افراد کو روزگار سے محروم کیا گیا، جس سے شدید انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کا حالیہ بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار بجٹ کو کتابی شکل کے بجائے یو ایس بی کی شکل میں اجلاس میں لایا گیا تاکہ خفیہ اور مشکوک اسکیمات کو چھپایا جا سکے۔

بلوچستان میں کرپشن نے ترقی، روزگار اور امن کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے سرکاری ملازمین کے متعلق حکومت کے رویے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر بجٹ میں ملازمین اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کرتے ہیں، جنہیں بات چیت سے حل کیا جاتا ہے۔ لیکن حکومت وقت نے نہ صرف ملازمین کو گرفتار کیا بلکہ ان پر تشدد بھی کیا،انہوں نے تنظیم کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تنظیم کاری ایک مسلسل عمل ہے، جسے جاری رکھنا ہر کارکن کا سیاسی فریضہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 21 اور 22 جولائی کو منعقدہ سیاسی و تنظیمی ورکشاپ کا مقصد کارکنوں کی تربیت اور رہنمائی ہے۔اجلاس میں مختلف صوبوں اور سیکرٹریز کی تنظیمی رپورٹس پیش کی گئیں۔بلوچستان کی رپورٹ صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ چنگیز حئی بلوچ سندھ کی رپورٹ مجید ساجدی پنجاب کی رپورٹ ایوب ملک اور بی ایس او پجار کی رپورٹ ابرار برکت نے پیش کی۔اجلاس سے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی بلوچستان کے صدر اسلم بلوچ، پنجاب کے صدر ایوب ملک، سندھ کے صدر تاج مری، میراکرم دشتی، حاجی فدا حسین دشتی، علی احمد لانگو، سعد بلوچ، منصور بلوچ، یاسمین لہڑی، صدیق کیھتران، ڈاکٹر رمضان ہزارہ، داد محمد بلوچ اور ایوب قریشی نے بھی خطاب کیا۔اجلاس کل 20 جولائی کو بھی جاری رہے گا