ورکر پاکستان مسلم لیگ ن کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ،میاں حمزہ شہباز شریف

میاں حمزہ شہباز شریف کی سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب احمد شہزاد بٹ سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 20 جولائی 2025 12:35

عبدالحکیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء) سابق وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب احمد شہزاد بٹ سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال انٹر نیشنل افیئر پر بھی بات چیت ہوئی عام دمی کو ریلیف دینے کیلئے مشاو رت کی گئی پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکروں کی عزت کی بحالی کا بھی ارادہ کیا میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ورکر پاکستان مسلم لیگ ن کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اور ہم اپنے ورکر کو اپنی انکھوں کا تارا سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے احمد شہزاد بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے محنتی اور ایماند ار سینیئر ورکر اور میرے دوست اور بھائی ہیں اور ئندہ ہم ملکر پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان کی عوام کی خدمت کرتے رہینگے احمد شہزاد بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ورکروں میں ایک مایوسی سی پھیلی ہوئی ہے ایسے لگتا ہے جیسے ہم اپوزیشن میں رہ رہے ہیں اسکا واحد حل حمزہ شہباز شریف ہے اور وہ پورے پنجاب اور پاکستان کے ورکروں کیلئے ایک امید ہیں احمد شہزاد بٹ نے مزید کہا مسلم لیگ ن کے تمام سینئر ورکروں کی کسی بھی پلیٹ فارم پر عزت و سنوائی نہیں ہو رہی پارٹی کے حقیقی ورکر بہت پریشان ہے انکا کو ئی بھی کام نہیں ہو رہا احمد شہزاد بٹ نے حمزہ شہباز سے ایک درخوا ست کی کہ آپ رڈر کریں کہ مسلم لیگ ن کا ہر ایم پی اے اور ایم این اے اپنے گھر کے فس میں دو گھنٹے کھلی کچہری لگائیں اور ڈی سی کمشنر اور جتنے بھی سرکاری فیسر ہیں وہ سارے اپنے فس میں دو گھنٹے کھلی کچہری لگائیں اس سے ورکروں میں مایوسی ختم ہو جائیگی اور انکے کام بھی ہونگے اور پاکستان مسلم لیگ ن کا گراف بھی بلند ہوگا ورکر پ سے پیار کرتے ہیں پ ورکروں کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور پ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں اس سے ورکروں میں مایوسی ختم ہوگی _