اہلسنت والجماعت ضلع جہلم ویلی علی المرتضیٰ سیکٹر کے زیر اہتمام ڈگری کالج گرائونڈ میں عظیم الشان، عظمت صحابہ واہل بیت کانفرنس

ملک بھر سے نامور علماء کرام ، مذہبی اسکالرز ،نعت خوان حضرات کے علاوہ ضلع بھر سے قافلوں کی صورت میں جوق در جوق سینکڑوں افراد کی شرکت

اتوار 20 جولائی 2025 14:45

,چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)اہلسنت والجماعت ضلع جہلم ویلی علی المرتضیٰ سیکٹر کے زیر اہتمام ڈگری کالج گرائونڈ میں عظیم الشان، عظمت صحابہ واہل بیت کانفرنس ، ملک بھر سے نامور علماء کرام ، مذہبی اسکالرز ،نعت خوان حضرات کے علاوہ ضلع بھر سے قافلوں کی صورت میں جوق در جوق سینکڑوں افراد کی شرکت ، مولانا مفتی غلام مصطفی کی زیر سرپرستی کانفرنس کی صدارت مفتی نسیم احمد چغتائی نے کی ، حافظ شہزاد احمد حسانی کی نگرانی میں منعقدہ کانفرنس کے مہمان خصوصی جنوبی پنجاب پاکستان کے معروف عالم دین مولانا مفتی عمر رحمانی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علما کونسل پاکستان مولانا عبدالجبار حیدری تھے، عظمت صحابہ و اہل بیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالجبار حیدری، علامہ مفتی عمر رحمانی،،مفتی غلام مرتضیٰ، مولانا مفتی جمیل احمد جامی سمیت دیگر علماء کرام نے خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت، ناموس صحابہ کرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، جہاں ناموس رسالت محفوظ نہیں وہاں ہمارا جینا، سانس لینا اور رہنا باعث شرم ہے، تحفظ ناموس رسالت کے قانون کی پہرہ داری کریں گے، پیغمبر اکرم کے صحابہ کرام کی توہین ہورہی ہے ہمیں آزمائش میں نہ ڈالا جائے جو بھی صحابہ کرام کرام کی گستاخی کرے گا وہ ناقابل برداشت ہے ہم اپنی جانیں اور اپنی نسلیں دفاع صحابہ پر قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، مظفرآباد کے نواحی علاقہ کنور میں ایک بدبخت اور ملعون ذاکر کی واضح گستاخی پر اسے بچانے کے لیے لوگ سامنے آرہے ہیں، چناری کے مضافاتی علاقے میں صحابہ کرام کی گستاخی کی گئی لیکن انتظامیہ نے کوئی کاروائی نہیں کی، ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں اگر تین ایام میں صحابہ کرام کی گستاخی کرنے والوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم شاہراہ سرینگر بند کردیں گے، ہم انتظامیہ کیساتھ تعاون کرتے آئے ہیں لیکن ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں صحابہ کرام سے زیادہ کوئی عزیز نہیں ہے، اس لیے ہمیں مزید آزمائش میں نہ ڈالا جائے، مقررین نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیاں صحابہ کرام اور اہل بیت کے رہنمائاصولوں کے مطابق گزارنی ہوں گی اسی میں دنیا وآخرت کی کامیابی و کامرانی ہے۔

(جاری ہے)

نبی کریم ﷺ نے نظام رسالت، عبادت الٰہی، اسلام اور احکام شریعت کو خلافت راشدہ کے ذریعے قائم رکھنے کا کامل اور دائمی نمونہ چھوڑا ہے۔ خلافت راشدہ کا دینی، علمی اور عملی نظام مکمل طور پر محفوظ رہا ہے اور اس مقدس دفتر کا ہر ہر کلمہ، ہر واقعہ اور ہر قول و فعل رہتی دنیا تک ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ خلفائے راشدینؓ اور صحابہ کرام کا ہر عمل سنت رسول ﷺ کا مظہر ہے اور سیرت طیبہ کی تشریح و تفسیر ہے۔

صحابہ کرامؓ دین اسلام کے وہ مقدس اور برگزیدہ ہستیاں ہیں جنہوں نے اپنی جان، مال، وقت اور ہر چیز اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا کے لیے وقف کر دی۔ ان مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنا امت مسلمہ کے عقیدے پر حملہ کرنا ہے صحابہ کرامؓ کی عظمت قرآن و سنت سے ثابت ہے اور نبی کریم ﷺ نے ان سے محبت کو ایمان اور ان سے بغض کو نفاق قرار دیا ہے۔ جو عناصر گستاخی صحابہ کا ارتکاب کرتے ہیں وہ نہ صرف گمراہی پر ہیں بلکہ ان کا کفر واضح ہے۔

دفاع صحابہ کا بل جلد اسمبلی میں پاس ہوگا ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں ان کے لیے مؤثر قانون سازی کی جائے۔ اہل سنت والجماعت اپنے ایمان کے اس بنیادی حصے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور ہر سطح پر صحابہ کرامؓ کی عظمت و حرمت کا دفاع کرتی رہے گی۔اس موقع پر قرارداد ہا پیش کی گئیں جنہیں اجتماع میں موجود تمام احباب نے ہاتھ کھڑے کرکے منظور کیا،قرارداد ہا میں کہا گیا کہ صحابہؓ کرام اہلبیت ؓ عظام اہلسنت کی دو آنکھیں ہیں ایمان کا محور ہیں ایمان کا مرکز ہیں کسی بھی شخصیات کی توہین ہو وہ صحابہ ہوں یا اہلبیت ہوں ہمارے دل میں تکلیف ہوتی ہے اس لیے اس ملک میں جب تک ان مقدس شخصیات کے لیے قانونی تحفظ نہیں تب تک ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا،اہلسنت والجماعت کا نمائندہ اجتماع ملک پاکستان و ریاست کشمیر میں نظام خلافت راشدہ کے نظام کا مطالبہ کرتا ہے یہ اجتماع وطن عزیز میں فرقہ واریت دہشتگردی اور لاقانونیت کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہے یہ اجتماع پیغمبر اسلام اصحاب پیغمبر اور اصحاب اہلبیت ناموس کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم کرتا ہے یہ اجتماع اس محرم الحرام کے مہینے میں بنی پاک کی گستاخی کرنے والے گستاخ کو اصحاب پیغمبر اور گستاخ اہلیبت کو قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی اس کی جسارت نہ کرسکیں یہ اجتماع خلفائے راشدین کے ایام وفات و شہادت کو سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ کرتا ہے یہ اجتماع حالیہ پاکستان اور ببھارت کی جنگ میں مسلح افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر پوری افواج پاکستان کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرتا ہے مقررین نے خطاب میں کہاں محرم الحرام ایک مقدس مہینہ ہے اس مہینے کو ازل سے شان مل ہے اور مقدس مہینے میں یکم محرم خلیفہ دوم سیدناعمرفاروقؓ کی شہادت ہے دس محرم الحرام نواسہ رسولﷺ سیدنا حسینؓ کی شہادت ہے اور شہادت مومن کے لیے اعزاز ہے نہ کے غم یا مصیبت اور صحابہؓ کرام اہلبیتؓ اطہار کی زندگی ہمارے لیے کامیابی کا ذریعہ ہے صحابہؓ کرام اہلبیت ؓ عظام اہلسنت کی دو آنکھیں ہیں ایمان کا محور ہیں ایمان کا مرکز ہیں کسی بھی شخصیات کی توہین ہو وہ صحابہ ہوں یا اہلبیت ہوں ہمارے دل میں تکلیف ہوتی ہے اس لیے اس ملک میں جب تک ان مقدس شخصیات کے لیے قانونی تحفظ نہیں تب تک ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا،مفتی نسیم احمد چغتائی نے کہا کہ اس محرم الحرام کی آٹھ تاریخ کو پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی گستاخی کرنے والے کو مسلمانوں کے شدید ردعمل کے مطابق جب اسے گرفتار کیا گیا تو اس کے حق میں کچھ شرپسند افراد اس گستاخ کے حق میں پریس کانفرنس کر کہ ریاست کو کل عام دھمکیاں دیے رہے ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ اس گستاخ کو ریاست کے قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی جائے ہمارے ضلع جہلم میں کے علاقوں میں سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کے نام کتوں پر لکھے گئے پھر بھی ہمیں لوگ تخریب کار کہتے ہیں ہم انشاء اللہ گستاخ صحابہ و اہلبیت کے خلاف اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے تقریروں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ گستاخ صحابہ کے خلاف ایف آئی آر کٹ جانے باوجود آج تک گستاخ صحابہ گرفتار کیوں نہیں ہوئے اگر ایک ہفتے کے اندر اندر گستاخ صحابہ گرفتار نہ ہوئے تو ہم اہلسنّت شاہراہ سرینگر بند کرینگے، کانفرنس میں مولانا تصدق حسین ،قاری عبدالرحیم مغل ، مولانا حسین ہزاروی ، مولانا گل احمد اظہری ، مولانا عمران تنولی ، مولانا سید عمران ہمدانی ، مفتی یاسر علی کیانی ، قاری مقصود مغل ، مولانا آزادتوحید ، مولانا فرید احمد ، حافظ عبدالشکور حسان ، مولانا ناصرحنیف ، مولانا غلام نبی ، مولانا نوید ، طاہر فاروقی کے علاوہ فرزندان توحید وسنت سمیت ہزاروں افراد موجود تھے ۔