سینیٹر روبینہ خالدکی بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت

اتوار 20 جولائی 2025 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اس افسوسناک واقعہ کی شدید کرتی ہوں،انہوں نے اس عمل کو ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے زور دے کر کہا کہ ایسی گھناؤنی کارروائیاں دہشت گردی سے کم نہیں۔

انہوں نے معاشرے پر انفرادی آزادیوں کا احترام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلام اور پاکستان کا آئین بھی خواتین کو اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے کا اختیار دیتا ہے،امیدہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد سزا دی جائے گی۔سینیٹر روبینہ خالد نے ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا جو انتخاب کی آزادی کو برقرار رکھے جبکہ زندگی اور عزت کے حق کا احترام کرے۔