وزیراعظم کے زرعی تربیتی منصوبے کے تحت بیچ دوئم کے 100 زرعی گریجویٹس چین پہنچ گئے

اتوار 20 جولائی 2025 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) وزیراعظم کے زرعی تربیتی منصوبے کے تحت بیچ دوئم کے 100 زرعی گریجویٹس چین پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی طلبہ ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چین پہنچ گئے ہیں، بیچ دوم کے شرکاء چین میں فصلوں کی افزائش و جینیات پر 6 ماہ کی تربیت حاصل کریں گے۔

چینی حکام نے پاکستانی زرعی گریجویٹس کا جذبہ خیرسگالی کے تحت خیرمقدم کیا۔ پاکستانی زرعی ماہرین کی چین آمد سے پاک چین زرعی تعاون کو فروغ ملے گا۔تربیتی پروگرام کا مقصد چینی ماڈل سے سیکھ کر پاکستان میں جدید زرعی اصلاحات متعارف کرانا ہےاور اس سے دوطرفہ سائنسی و تکنیکی تعاون کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔