
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی بریت کی درخواست مسترد، گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے
فیض آباد احتجاج کیس کی سماعت31جولائی تک ملتوی‘ استغاثہ کی جانب سے دو گواہان عدالت میں پیش کیے گئے
میاں محمد ندیم
پیر 21 جولائی 2025
15:27

(جاری ہے)
ملزمان کی جانب سے الیاس صدیقی، سردار مصروف خان ایڈوکیٹ، زاہد بشیر ڈار اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کی جانب سے دائر بریت کی درخواست کو عدالت نے خارج کر دیا جبکہ استغاثہ کی جانب سے دو گواہان عدالت میں پیش کیے گئے جن کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے، عدالت نے ہدایت کی کہ اگر دفاع چاہیے تو اگلی پیشی پر گواہان پر جرح کی جا سکتی ہے. وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ایک بارپھر عدالت میں پیش نہ ہوئے، جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ آرڈر ہی دوبارہ جاری کر دیتے ہیں سماعت کے دوران جب عامر محمود کیانی عدالت میں پیش ہوئے تو جج طاہر عباس سپرا نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا عامر کیانی صاحب آپ عدالت سے چلے جائیں، آپ اشتہاری ہیں، اگر پولیس نے سن لیا تو گرفتار کر لیا جائے گا. معزز جج نے کہا کہ عامر کیانی تین مرتبہ اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں جس پر عامر کیانی نے کہا کہ سر میری غلطی ہے، عدالت میں پیش نہ ہو سکا، تسلیم کرتا ہوں، جج نے ہدایت کی کہ وہ درخواست لے کر آئیں، پھر عدالت غور کرے گی بعدازاں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی راہنماﺅں کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے بعد فیض آباد کے مقام پر احتجاج کرنے سے متعلق کیس کی مزید سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی.

مزید اہم خبریں
-
حکیم شہزاد لوہاپاڑ انتخابی میدان میں کود پڑے
-
عمران خان کی طبی معائنہ اور بیٹوں سے بات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
-
انفارمیشن گروپ کے افسران ملک کی نظریاتی سرحدوں کے اولین محافظ ہیں، عطاء اللہ تارڑ
-
پنجاب سینیٹ الیکشن؛ مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم کامیاب
-
بنگلہ دیش میں تربیتی طیارہ کالج پر گرکر تباہ، 19 افراد جاں بحق 100 کے قریب زخمی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی محمد آصف اور حسنین اختر کو عالمی سنوکر ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد
-
عالمی بینک کی پاکستان میں توانائی کے شعبے سے متعلق رپورٹ جاری
-
بلوچستان میں قتل ہونیوالے مرد و خاتون میاں بیوی نہیں تھے، وزیراعلیٰ
-
ٹرمپ کی پاکستان میں دلچسپی اور بھارت کی نئی سفارتی صف بندی
-
پاکستان میں پہلی بار جنرل ہسپتال میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایروبک کلاسز کا آغاز
-
26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی ڈھانچہ تباہ ہو چکا
-
بجلی کی آٹھ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے ذریعے صارفین سے 244ارب بٹورنے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.