پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت آپ کے غم میں برابر کے شریک ہے،ڈاکٹر شام سندر آڈوانی

پیر 21 جولائی 2025 20:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے کہا ہے کہ لیاری کے دل دہلا دینے والے سانحے میں جان بحق ہونے والے مہیشوری برادری کے 20 افراد کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری سانحے میں متاثرین اور انکی یاد میں تعزیتی تقریب میں کیا جسں کا اہتمام مہیشوری گیان اینڈ اسٹڈی ریسرچ سینٹر کی جانب سے کیا گیا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری، ڈاکٹر شام سندر آڈوانی کی خصوصی شرکت۔

جب کہ ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے کہا یہ ایسی تقریب ہے جسں کا ماحول غم، خاموشی اور عقیدت سے بھرا ہوا تھا۔ روشن کی گئی شمعیں ان بجھتی سانسوں کی یاد دلا رہی تھیں جنہوں نے ایک المناک لمحے میں اپنی زندگی گنوا دی۔

(جاری ہے)

دعائیں، آنسو اور خاموش سسکیاں ہر دل کی کیفیت بیان کر رہی ہیں۔ یہ وہ لوگ نہیں تھے جو صرف آپ کے خاندانوں کا حصہ تھے، یہ میرے دل کے بھی اتنے ہی قریب تھے۔

ان کی جدائی میرے لیے ذاتی صدمے سے کم نہیں۔ یہ دکھ ہمارے دلوں پر ہمیشہ نقش رہے گا۔ ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، محترمہ فریال تالپور، بی بی آصفہ بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پوری سندھ حکومت آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بچھڑے ہوئے واپس نہیں آ سکتے، لیکن ہم ان کے لیے انصاف ضرور لائیں گی. تمام تر تحقیقات جاری ہیں، ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔