Live Updates

3ہم نے عدالتی نظام کی اصلاح کرنی ہے، بنچ اور بار گاڑی کے دو پہیے ہیں اور ان کا باہمی ربط انصاف کی فراہمی میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے،سید علی بخاری ایڈووکیٹ

پیر 21 جولائی 2025 20:55

Gاٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2025ء) مرکزی رہنما انصاف لائرز فورم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 48 اسلام آباد سے امیدوار، نیز بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکیل، سید علی بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے ڈسٹرکٹ بار اٹک میں سردار توصیف ایڈووکیٹ (امیدوار برائے پنجاب بار کونسل، اٹک سیٹ) کی انتخابی مہم کے افتتاح کے موقع پر وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ‘‘ہم نے عدالتی نظام کی اصلاح کرنی ہے، بنچ اور بار گاڑی کے دو پہیے ہیں اور ان کا باہمی ربط انصاف کی فراہمی میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے، انگریز دور میں قائم عدالتی نظام میں عوامی ترجیحات اور سہولیات کو اولیت دی گئی تھی، بدقسمتی سے آج وہ کلچر ختم ہو چکا ہے، وکلا اور ججز کے غیر ضروری تکلفات اور رسومات میں اضافہ ہوا ہے، جسے بدلنے کی ضرورت ہے، سید علی بخاری نے مزید کہا کہ ہمارا منشور سادہ اور واضح ہے، 1973 کے آئین کی بالادستی، ہمیں آئین میں قرآن و سنت کے اصولوں کو عملی طور پر نافذ کرنا ہوگا کیونکہ رول آف لاء ہمیں شریعت محمدی ﷺ سے حاصل ہوتا ہے، انہوں نے بار ایسوسی ایشن اٹک کے صدر عبداللہ سمیع اللہ اور جنرل سیکریٹری عمر سلیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وکلاء کے ماتھے کا جھومر اور سر کا تاج ہیں، اس اہم تقریب میں ڈسٹرکٹ بار اٹک اور دیگر قانونی حلقوں کے درجنوں معزز وکلا نے شرکت کی، جن میں نمایاں طور پر شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محترمہ فیاض اقبال ملک محمد نواز خان، رانا افسر علی خان، سردار وسیم امتیاز خان، سردار سلمان اقبال خان، سردار علی ارسلان خان ، ملک صدام سید حسنین شاہ ، محترمہ ثمینہ اسلم اعوان ، سردار بلال خان (صدر آئی ایل ایف اٹک)، محترمہ ثانیہ جاوید خان شامل تھے ، تقریب سے جنرل سیکریٹری بار اٹک عمر سلیم ایڈووکیٹ، سید اعجاز بخاری (رکن پنجاب اسمبلی، پی ٹی آئی ) اور سابق امیدوار قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے بھی خطاب کیا، مقررین نے متفقہ طور پر سردار توصیف ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب بار کونسل اٹک سیٹ کے لیے نہایت موزوں امیدوار ہیں، آخر میں شریک وکلا نے بھرپور تالیوں کی گونج میں سردار توصیف کی انتخابی مہم کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور ان کی کامیابی کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات