
حریت کانفرنس کا مشن واضح اور غیر متزلزل ہے، ہم اپنے شہدا ء کے خون کے امین ہیں،غلام محمد صفی
منگل 22 جولائی 2025 21:20
(جاری ہے)
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس آئندہ بھی آزاد کشمیر اور پاکستان میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتی رہے گی تاکہ کشمیری عوام کے بنیادی حق، حقِ خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہے۔وفدمیں سابق وزیر اعظم آزادکشمیر تنویر الیاس خان کے کوآرڈینیٹر برائے مہاجرین عامر عباسی، سابق امیدوار ضلع کونسل مظفرآباد سردار اشتیاق لیاقت اعوان ، صدر اسٹوڈنٹس ونگ تحریک شباب المسلمین سردار ریاض اعوان اور معروف تاجر سجاد احمد بٹ شامل تھے۔
ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال، بھارتی ریاستی دہشتگردی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے غلام محمد صفی کی زیرقیادت پاکستان اور آزاد کشمیر میں حریت کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والی مختلف تقریبات اور پروگراموں کو سراہاجن کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور دنیا تک کشمیری عوام کا حقیقی موقف پہنچانے کی موثر کوششیں کی گئیں۔ حریت کانفرنس کی سرگرمیوں میں نوجوان نسل کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو انتہائی خوش آئند اور تحریک آزادی کشمیر کے مستقبل کے لیے ایک مثبت اور انقلابی پیش رفت قراردیاگیا۔ نوجوانوں کی بیداری کو تحریک میں ایک فعال اور موثر قوت میں ڈھالنے کی ضرورت پر زوردیاگیا تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز عالمی سطح پر مزید موثر انداز میں بلند کی جا سکے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی جیل میں منتقل کیے جانے کا امکان، ذرائع
-
نیتن ہاہوکاقطری وزیراعظم کوفون،حملے پر معافی مانگ لی
-
حکومت سندھ کا دسمبر میں ای وی ٹیکسی متعارف کروانے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر عطا ء اللہ تارڑ کا سینئر صحافی امتیاز میر کے انتقال پر اظہار افسوس
-
اعتزاز احسن جرات مند، آئین و جمہوریت کے حقیقی سپاہی ،ان سے سیکھا جھوٹ نہیں بولنا ، عمر عطا بندیال
-
سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے،پاکستان کے سول سرونٹس نے ہمیشہ قابلیت، فرض شناسی اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی
-
رحیم یارخان‘طلاق لینے کی رنجش پرشوہرنے بیوی‘بیٹی اورخوشدامن پرتیزاب انڈیل دیا‘ بیوی جھلس کرجاںبحق
-
وہاڑی ، ٹریفک کے دوحادثات ،تین افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے
-
پولیس کریک ڈائون میں اشتہاریوں سمیت 5ملزمان گرفتار
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل خارج
-
بلاول بھٹو دودھ اورشہد کی جو نہریں بہانا چاہتے وہ سندھ میں بہالیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.