Live Updates

عمران خان کے بیٹے اپنی زندگی کے اولین سفارتی مشن پر نکل پڑے، رچرڈ گرینل سے ملاقات

کیلیفورنیا میں خوش آمدید میرے دوستو، آپ کے ساتھ وقت گزار کر مجھے بہت خوشی ہوئی، سلیمان اور قاسم آپ تنہا نہیں ہیں؛ امریکی سینیٹر اور صدر ٹرمپ کے مشیر کا بیان

Sajid Ali ساجد علی بدھ 23 جولائی 2025 11:55

عمران خان کے بیٹے اپنی زندگی کے اولین سفارتی مشن پر نکل پڑے، رچرڈ گرینل ..
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم اپنی زندگی کے اولین سفارتی مشن پر نکل پڑے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان خان نے کیلیفورنیا میں امریکی سینیٹر رچرڈ گرینل سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات کے بعد رچرڈ گرینل کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، جس میں وہ عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کے ساتھ کھڑے دکھادے رہے ہیں، تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’کیلیفورنیا میں خوش آمدید میرے دوستو، آج آپ کے ساتھ وقت گزار کر مجھے بہت خوشی ہوئی، سلیمان اور قاسم آپ تنہا نہیں ہیں، آپ کو مضبوط رہنا ہوگا کیوں کہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ ایسے ہیں جو سیاسی مقدمات سے تنگ آ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

qasim suleman
بتایا جارہا ہے کہ رچرڈ گرینل ایک امریکی سفارت کار ہیں اور انھیں ڈونلڈ ٹرمپ کے کافی نزدیک سمجھا جاتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت کے دوران گرینل نے نیشنل انٹیلی جنس کے قائم مقام ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں، نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر بننے سے قبل 2018ء میں گرینل کو جرمنی میں امریکہ کے سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا، انہوں نے 2019ء سے 2021ء تک سربیا اور کوسوو امن مذاکرات میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ رچرڈ گرینل کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے حامیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور وہ خود عمران خان کو اڈیالہ جیل میں رکھے جانے کے خلاف بارہا آواز اٹھا چکے ہیں، گزشتہ برس 26 نومبر کو رچرڈ گرینل نے کہا تھا کہ ’پاکستان کو دیکھیں، ان کا ٹرمپ جیسا رہنما جعلی الزامات پر جیل میں ہے اور وہاں کے لوگ امریکہ میں سرخ لہر (رپبلکن پارٹی کی واپسی) سے متاثر ہیں، دنیا بھر میں سیاسی بنیادوں پر کارروائیاں بند ہونی چاہیئں‘، اسی روز انہوں نے ایک ٹویٹ میں عمران خان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا جس پر لندن میں مقیم تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات