سعودی عرب کا غزہ پر مغربی ممالک کے مشترکہ بیان کا خیرمقدم، اسرائیلی ناکہ بندی مسترد کرنے کا اعادہ

بدھ 23 جولائی 2025 16:06

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)سعودی عرب نے مغربی ممالک کے ایک گروپ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں غزہ جنگ فورا ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ااس طرح مملکت نے اسرائیل کی طرف سے انسانی امداد کی ناکہ بندی اور شہریوں کو نشانہ بنانے کیعمل کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا ہے۔برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت مغربی ممالک کے ایک گروپ نے کہا کہ اسرائیل کو جنگ فوری طور پر ختم کرنی چاہیے اور انہوں نے فلسطینیوں کے غیر انسانی قتل اور امداد کی قلیل مقدار پر تنقید کی۔دستخط کنندگان نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں شہریوں کی تکالیف نئی پستیوں تک پہنچ چکی ہیں۔