Live Updates

عمران خان جیل سے بیٹھ کر انتشار کی تحریک چلائیں گے توجواب بھی ملے گا ، رانا ثناء اللہ

تحریک انصاف وزیراعظم کے پاس آئے اور مینار پاکستان پر جلسے کیلئے بات کرے، تمام مسائل باتوں سے حل ہونگے،پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ 5اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ملے گی پی ٹی آئی کو جلسہ کرنا ہے کہ جائے پشاور میں جا کر کرلے،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 23 جولائی 2025 15:51

عمران خان جیل سے بیٹھ کر انتشار کی تحریک چلائیں گے توجواب بھی ملے گا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی 2025)وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی اموررانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئیی عمران خان جیل سے بیٹھ کر انتشار کی تحریک چلائیں گے اس کا جواب تو ملے گا، پی ٹی آئی خود جواز دے رہی ہے کہ حکومت پھر کوئی کارروائی کرے،اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ کل کو پی ٹی آئی شکوے کرتے نظر آئے گی کہ ہماری ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ 5اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ملے گی پی ٹی آئی کو جلسہ کرنا ہے کہ جائے پشاور میں جا کر کرلے۔ تحریک انصاف وزیراعظم کے پاس آئے اور مینار پاکستان پر جلسے کیلئے بات کرے۔ تمام مسائل باتوں سے ہی حل ہوں گے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی آئے میثاق جمہوریت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سمیت تمام ایشوزپربات کرے۔

انہوں نے کہاکہ بہت عرصے سے تحریک کی باتیں کی جارہی تھیں کہا گیاکہ 5 اگست کو عروج ہوگا۔ ہم بھی حیران تھے کہ کیسی تحریک ہے جس کا عروج 5 اگست کو ہوگا۔ اب پتہ چلاپی ٹی آئی نے5اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ایسی کال نہیں دینا چاہیے کہ بعدمیں اس کی وضاحت نہ کرسکیں۔ ہم تو پی ٹی آئی کو کہتے ہیں آئیں بیٹھیں تمام مسائل پر گفتگو کر کے حل کریں۔

پی ٹی آئی کو تو ہم کہتے ہیں سیاست ڈائیلاگ سے چلتی ہے ڈیڈلاک سے نہیں۔رانا ثنااللہ نے اس موقع پر خبردار کیا بانی پی ٹی آئی جیل سے بیٹھ کر باہر انتشار والی تحریک چلائیں گے تو جواب بھی ملے گا۔ پی ٹی آئی تو خود جواز دے رہی ہے کہ حکومت پھرکوئی کارروائی کرے۔خیبرپختونخواہ میں سینیٹ کی ایک نشست کاہمیں بھی اندیشہ تھا ادھر ادھر ہوسکتی ہے۔سینیٹ کی ایک نشست بچانے سے ہمیں یاپی ٹی آئی کوفرق نہیں پڑتا۔ ہوسکتا ہے مراد سعید بطور سینیٹرحلف لینے بھی نہ آئیں۔خیبرپختونخواہ سینیٹ الیکشن کیلئے بات چیت ہوتی رہی تو کیا وہ ایسے ہی ہوتی رہی۔ سینیٹ الیکشن پر بات ہو سکتی ہے تو دیگر مسائل پر بھی گفتگو ہوسکتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات