میاں اظہرانتہائی نفیس، باوقاراورشریف النفس شخصیت کے مالک تھے جن کی سیاسی بصیرت اور قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

بدھ 23 جولائی 2025 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2025ء) صدراستحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ میاں اظہر انتہائی نفیس، باوقار اور شریف النفس شخصیت کے مالک تھے جن کی سیاسی بصیرت اور قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ میاں اظہر کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ دریں اثناء استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں نے سابق گورنر پنجاب اور سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی پی پی کے جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید صمصام بخاری، صدر پنجاب رانا نذیر احمد خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی نے اپنے تعزیتی پیغامات میں میاں اظہر کی سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں اظہر ایک قد آور، بااصول اور باوقار سیاستدان تھے۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ میاں اظہر کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔۔۔۔ اعجاز خان