پشاور ، خودکش بمبار کے 3 سہولت کاروں کی ضمانت خارج ، جیل میں رکھنے کا حکم

بدھ 23 جولائی 2025 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے خودکش حملہ آور کے 3 گرفتار سہولت کاروں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے ملزمان کو جیل میں رکھنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

اے ٹی سی میں حملہ آور کے سہولت کاروں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ، پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمان نے خودکش بمبار کو پاکستانی شناختی کارڈ بنوایا تھا اور خودکش بمبار کو پشاور میں ٹھہرایا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے 11 مئی کو تھانہ چمکنی کی حدود میں خودکش حملہ کیا جس میں سب انسپکٹر سمیت متعدد پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزمان کی ضمانت خارج کرتے ہوئے جیل میں رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔