ہمارے سیاستدان کرپٹ، صرف تصویریں بنواتے ہیں، جھوٹے وعدے کرکے بھول جاتے ہیں : کراٹے چیمپئن شاہ زیب رند کا الزام

شہباز شریف نے میرے لیے 50 لاکھ اور میرے ٹریننگ کیمپ اور آئندہ فائٹس کیلئے 8 کروڑ دینے کا اعلان کیا مگر یہ سب جھوٹ تھا، مجھے ایک پیسہ بھی نہیں ملا: کراٹے ورلڈ چیمپئن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 24 جولائی 2025 11:33

ہمارے سیاستدان کرپٹ، صرف تصویریں بنواتے ہیں، جھوٹے وعدے کرکے بھول ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جولائی 2025ء ) کراٹے ورلڈ چیمپئن شاہزیب رند نے اعلانات کے باوجود انعامات نہ دیئے جانے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے شاہزیب رنز نے لکھا کہ ’ ہمارے سیاستدان کرپٹ ہیں۔ پچھلی بار جب میں جیتا تو شہباز شریف نے میرے لیے 50 لاکھ اور 8 کروڑ میرے ٹریننگ کیمپ اور آئندہ فائٹس کے لیے دینے کا اعلان کیا مگر یہ سب جھوٹ تھا۔

مجھے ایک پیسہ بھی نہیں ملا۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان صرف تصویریں بنواتے ہیں، جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور پھر بھول جاتے ہیں‘۔ 
❌ Could not extract embed code.
 
واضح رہے کہ پاکستانی کراٹے فائٹر شاہزیب رند رواں سال جنوری میں اپنے سب سے مشکل حریف اور 3 بار کے عالمی چیمپئن ایڈگر سکرائیور کو شکست دے کر لائٹ ویٹ چیمپئن ہونے کے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

(جاری ہے)

 
پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں منعقدہ کراٹے کمبیٹ (کے سی) 52 میں شاہزیب رند نے اپنے حریف کو صفر کے مقابلے میں 7 سے شکست دی۔ 
کے سی 52 فُل کنٹیکٹ پروفیشنل کراٹے لیگ ہے جو گلوبل کراٹے ایم ایم اے سیریز کا حصہ ہے جس میں سکلڈ فائٹرز بھرپور مقابلے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ 
گزشتہ اڑھائی برس کے کراٹے کمبیٹ کیریئر میں شاہزیب رند ناقابل شکست رہے اور اس دوران انہوں نے شمالی امریکا میں پیرو، وینزویلا، برازیل، فرانس اور اںڈیا کے فائٹرز کے مدمقابل اکھاڑے میں اترے۔