
نظام تعلیم میں جدت لانا اور نوجوانوں کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سنٹانا ایجوکیشن کے بانی و چیئرمین ڈگ بیکر کی قیادت میں ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 24 جولائی 2025 18:29

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نظام تعلیم میں جدت لانا اور ملک کے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تعلیم کے شعبے میں تمام حکومتی پالیسیاں نوجوانوں کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر مرکوز ہیں۔
وزیراعظم نےایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی تعمیر کو انتہائی اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے تعمیر شدہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پاکستانی نوجوانوں کو عالمی سطح پر مسابقتی بنیاد پر کام کرنے کے لیے تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) میں گزشتہ ایک برس میں حکومت نے متعدد اصلاحات کی ہیں اور اسے مزید موثر اور کارآمد بنایا گیا ہے۔ انہوں نے پیشہ ورانہ تربیت کے شعبے میں جدت لانے کے لیے نیوٹیک کو ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی ۔ ملاقات میں ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے پاکستان میں تعمیر شدہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی آپریشنلائزیشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سنٹانا ایجوکیشن کے بانی ڈگ بیکر نے بتایا کہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں جدت لانے کے لیے وسائل اور سہولیات فراہم کرے گی۔ ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم نے رواں سال فعال ہونے والے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.