آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعرات 24 جولائی 2025 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ اس دوران سب سے زیادہ بارش سرگودھا سٹی، شیخوپورہ میں 69، نور پور تھل، حافظ آباد 59، منڈی بہائوالدین 51، لاہور (اقبال ٹائون ایس ڈی او آفس 43، نشتر ٹائون 33، سمن آباد ایس ڈی او آفس 26، ہیڈ آفس واسا، گلبرگ 22، چوک نا خدا 20، گلشن راوی 19، جیل روڈ 19، جوہر ٹائون ایس ڈی او آفس 14، لکشمی چوک 13، فرخ آباد، تاجپورہ ایس ڈی او آفس، قرطبہ چوک 12، پانی والا تلاب 10، ایئر پورٹ 8، اپر مال 7، مغلپورہ ایس ڈی او آفس 2، چکوال 32، جوہر آباد 20، گوجرانوالہ 13، جہلم 11، اوکاڑہ اور کوٹ ادو 3، گجرات اور ڈی جی خان 2، فیصل آباد اور کروڑ (لیہ) ایک، بار خان 29، سبی 4، گلگت 9، چلاس 4، سکردو اور بونجی ایک، چراٹ 9، کاکول 4، دیر اور پشاور ایئرپورٹ 2 اور پٹن میں بھی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 44، دادو 43، سبی، روہڑی اور پنجگور میں41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ شدید بارش کے باعث ڈی جی خان کے مقامی /بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی اور شمال مشرقی/مشرقی پنجاب کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی جاتی ہے۔